مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الديات
العبد يقتل الحر فيدفع إلى أوليائه باب: اگر غلام کسی آزاد کو قتل کر دے تو کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 28959
٢٨٩٥٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حاتم بن إسماعيل عن جعفر عن أبيه عن علي قال: إذا قتل العبد الحر (دفع) (١) إلى أولياء المقتول، فإن شاءوا قتلوه وإن شاءوا استحيوه (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ کا ارشاد ہے کہ جب غلام آزاد کو قتل کرے تو اس کو مقتول کے اولیاء کے سپرد کردیا جائے اگر وہ چاہیں تو اس کو قتل کردیں اور اگر چاہیں تو زندہ رہنے دیں۔
حواشی
(١) في [أ، ب]: (فدفع)، وفي [ط]: (فيدفع).
(٢) منقطع؛ أبو جعفر لم يدرك عليًا.