مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الديات
العبد يجنى الجناية فيعتقه مولاه باب: اگر کوئی غلام جنایت کرے اور پھر اس کا آقا اسے آزاد کر دے تو کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 28951
٢٨٩٥١ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شريك عن مغيرة عن إبراهيم قال: إن جنى جناية فعلم بجنايته فأعتقه فهو ضامن لجنايته] (١).مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم کا ارشاد ہے کہ جب غلام نے کوئی جنایت کی پھر مالک کو اس کی جنایت کا علم ہوگیا اور اس نے اسے آزاد کردیا تو وہ اس جنایت کا ضامن ہوگا۔
حواشی
(١) سقط من: [ط، هـ].