مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الديات
اليد (يقطع) منها بعد ما قطعت باب: ہاتھ جس کے بعد سے کاٹا جائے گا (اس کا حکم کیا ہے)؟
حدیث نمبر: 28678
٢٨٦٧٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: قلت لعطاء: أرأيت إن قطعت اليد من شطر الذراع؟ قال: خمسون، قلت: فقُطع شيء مما (بقي) (١) بعد؟ قال: (جرح) (٢) لا أحسب إلا ذلك، إلا أن (يكون) (٣) في ذلك (سنة) (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج کا ارشاد ہے کہ میں نے عطاء سے پوچھا کہ آپ کا کیا خیال ہے کہ اگر ہاتھ کو کلائی کے درمیان سے کاٹ دیا جائے ؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ پچاس اونٹ دیت ہوگی، میں نے سوال کیا کہ بعد میں اگر باقی ہاتھ کا کچھ حصہ بھی کٹ گیا تو ؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ میرے گمان میں تو زخم کی اجرت ہی ہوگی، الا یہ کہ کوئی اس بارے میں حدیث مل جائے۔
حواشی
(١) سقط من: [ط].
(٢) في [أ، ب، ط]: (حرج).
(٣) في [م]: (تكون).
(٤) في [أ، ب، ط]: (منه).