حدیث نمبر: 28644
٢٨٦٤٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: قلت لعطاء: (الشفتان) (١) ما فيهما؟ قال: خمسون خمسون من الإبل في كل واحدة، قلت: (يفضل بينهما؟) (٢) قال: السفلى تفضل، زعموا، قلت: بكم؟ قال: (لا) (٣) أدري.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج کا کہنا ہے کہ میں نے عطاء سے پوچھا کہ ہونٹوں میں کتنی دیت ہے ؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ پچاس پچاس اونٹ ہر ہونٹ کے بدلہ میں، میں نے پوچھا کہ ان میں سے کونسا افضل ہے ؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ لوگوں کا خیال ہے نچلا افضل ہے میں نے سوال کیا کہ وہ کتنا افضل ہے ؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ مجھ کو معلوم نہیں ہے۔
حواشی
(١) في [أ، ب، ط، ع، ك]: (الشفتين).
(٢) في [ب، ط]: (يفصل)، وفي [م]: (أيفضل).
(٣) سقط من: [هـ].