حدیث نمبر: 28619
٢٨٦١٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا سعيد عن قتادة (أن) (١) الحسن سئل عن رجل رمي بحجر أو ضُرب على رأسه فذهب سمعه وبصره وانقطع كلامه فقال: ديات، في سمعه (دية) (٢)، وفي بصره (دية) (٣)، وفي لسانه دية، (فقيل) (٤) للحسن: ربح، فقال: واللَّه ما ربح ولا أفلح.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت قتادہ سے مروی ہے کہ حسن سے ایسے شخص کے بارے سوال کیا گیا کہ جس کو پتھر مارا گیا یا اس کے سر کو مارا گیا پھر اس کی قوت گویائی ختم ہوگئی اور اس کی نظر اور شنوائی بھی چلی گئی ؟ تو حسن نے فرمایا کہ اس میں کئی دیتیں لازم ہوں گی ایک اس کے کان کی ایک اس کی آنکھوں کی، اور ایک اس کی زبان کی تو حسن سے کہا گیا کہ ” پھر تو وہ اچھا رہا “ تو آپ نے جواب دیا کہ نہ وہ اچھا رہا ہے اور نہ اس نے فلاح پائی ہے۔

حواشی
(١) في [ط، هـ]: (عن).
(٢) سقط من: [جـ].
(٣) سقط من: [جـ].
(٤) في [أ، هـ]: (وقيل).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 28619
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28619، ترقيم محمد عوامة 27441)