مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الديات
أرنبة الأنف والوترة (وجائفة) الأنف باب: ناک کے بانسے، نتھنے اور ناک کے پردے کی دیت
حدیث نمبر: 28577
٢٨٥٧٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج عن ابن أبي نجيح عن مجاهد قال: في الروثة ثلث الدية، وإن أصيب من الروثة الأرنبة أو غيرها ما لم يبلغ العظم فبحساب (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد کا ارشاد ہے کہ ناک کی چونچ کے کٹنے میں دیت کا تیسرا حصہ ہے اور اگر چونچ سے بانسہ کو یا کسی اور حصہ کو بھی زخم پہنچ گیا تو جب تک ہڈی تک زخم نہ پہنچ جائے تو اس وقت تک اس کے حساب سے دیت ہوگی۔
حواشی
(١) في [هـ]: زيادة (الروثة).