مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 28475
باب: شبہ عمد کی دیت کتنی ہے؟
دية العمد: كم هي؟
حدیث نمبر: 28475
٢٨٤٧٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي إسحاق عن عاصم ابن ضمرة عن علي قال: شبه العمد الضربة بالخشبة أو القذفة بالحجر العظيم، والدية ثلاث: ثلث حقات وثلث جذاع وثلث ما بين ثنية إلى بازل عامها كلها خلفة (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ لکڑی کے ساتھ مارنا یا کسی بڑے پتھر کو پھینکنا یہ قتل شبہ عمد ہے اور اس کی دیت تین حصوں میں ہوگی، ایک تہائی چوتھے سال میں چلنے والی اونٹنیاں، اور ایک تہائی پانچویں سال میں چلنے والی، اور ایک تہائی ایسی اونٹنیاں جو چھٹے سال سے نویں سال کے درمیان ہوں اور سب کی سب حاملہ ہوں۔