مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأدب
الغلام يشتد خلف الرجل وهو راكب باب: جو بچہ آدمی کے پیچھے بھاگ رہا ہو اس حال میں کہ وہ سوار ہو
حدیث نمبر: 28389
٢٨٣٨٩ - حدثنا [الفضل] بن دكين عن حماد بن سلمة عن أبي (المهزم) (١) عن أبي هريرة أنه راى رجلًا يشتد خلفه غلام فقال: احمله فإنه أخوك المسلم، وروحه مثل روحك (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو المھزم فرماتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ نے کسی آدمی کو دیکھا جس کے پیچھے ایک لڑکا بھاگ رہا تھا، آپ نے فرمایا؛ اس کو بھی سوار کرلو ۔ بیشک یہ تمہارا مسلمان بھائی ہے اور اس کی روح بھی تمہاری روح کی طرح ہے۔
حواشی
(١) في [أ، ب، ط]: (البهزم).