مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأدب
ما ذكر في القائلة نصف النهار باب: ان روایات کا بیان جو آدھے دن کے وقت قیلولہ کرنے کے بارے میں ذکر کی گئیں
حدیث نمبر: 28382
٢٨٣٨٢ - حدثنا عيسى بن يونس عن عبد الرحمن بن يزيد (بن) (١) جابر عن مكحول: أنه كان يكره النوم بعد العصر، وقال: يخاف على صاحبه منه الوسواس.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن بن یزید بن جابر فرماتے ہیں کہ حضرت مکحول عصر کے بعد سونے کو مکروہ سمجھتے تھے اور فرماتے : ایسا کرنے پر وسوسوں میں مبتلا ہوجانے کا اندیشہ ہے۔
حواشی
(١) في [ز]: (عن).