مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأدب
في الرجل يعتذر إلى الرجل من شيء (يبلغه) عنه باب: اس آدمی کا بیان جو دوسرے آدمی کے سامنے اظہار براء ت کرتا ہے اس خبر سے جو اس شخص کو اس کے متعلق پہنچی
حدیث نمبر: 28373
٢٨٣٧٣ - حدثنا ابن إدريس عن عمه قال: سمعت الشعبي يقول: أتاني إبراهيم يعتذر إلي من أمرٍ ما بلغني عنه.مولانا محمد اویس سرور
امام شعبی فرماتے ہیں کہ ابراہیم میرے پاس تشریف لائے اور آپ نے میرے سامنے اس بات کا عذر پیش کیا جو مجھے ان کی طرف سے پہنچی تھی۔