مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأدب
في الرجل يعتذر إلى الرجل من شيء (يبلغه) عنه باب: اس آدمی کا بیان جو دوسرے آدمی کے سامنے اظہار براء ت کرتا ہے اس خبر سے جو اس شخص کو اس کے متعلق پہنچی
حدیث نمبر: 28372
٢٨٣٧٢ - حدثنا أبو داود الطيالسي عن شعبة قال: كنت أمشي مع الحكم فرأينا أبا معشر فقال الحكم: إن هذا قد بلغه عني شيء أني قلته، ولا واللَّه الذي لا إله إلا هو ما قلته، قال: فلما جاء أبو معشر اعتذر إليه الحكم وقال: قد حلفت لشعبة أني لم أقل الذي بلغك عني.مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت حکم کے ساتھ چل رہا تھا، اتنے میں ہم نے حضرت ابو معشر کو دیکھا، حضرت حکم نے فرمایا : بیشک ان کو میرے بارے میں یہ بات پہنچی ہے کہ میں نے ان کے متعلق کچھ کہا ہے۔ نہیں ! اللہ کی قسم جس کے سوا کوئی معبود نہیں ، میں نے ایسا کچھ نہیں کہا۔ راوی کہتے ہیں : جب حضرت ابو معشر آئے تو حضرت حکم نے ان کے سامنے عذر پیش کیا اور فرمایا : تحقیق میں نے شعبہ کے سامنے قسم اٹھائی ہے کہ جو بات آپ کو میری طرف سے پہنچی ہے وہ میں نے نہیں کہی۔