مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأدب
في الرجل يعتذر إلى الرجل من شيء (يبلغه) عنه باب: اس آدمی کا بیان جو دوسرے آدمی کے سامنے اظہار براء ت کرتا ہے اس خبر سے جو اس شخص کو اس کے متعلق پہنچی
حدیث نمبر: 28370
٢٨٣٧٠ - حدثنا حفص بن نمير ووكيع عن الأعمش عن إبراهيم قال: قال عبد اللَّه: اتقوا، وقال حفص: إياكم والمعاذر، فإن كثيرًا منها كذب (١).مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : عذر کرنے سے بچو۔ اس لیے کہ اس میں بہت زیادہ جھوٹ ہوتا ہے۔
حواشی
(١) منقطع؛ إبراهيم لم يدرك ابن مسعود.