حدیث نمبر: 28310
٢٨٣١٠ - حدثنا ابن عيينة عن محمد بن (المنكدر) (١) عن جابر قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "لو قد جاء مال البحرين (لقد) (٢) أعطيتك كذا وكذا،، فأتيت أبا بكر (فقلت) (٣): تبخل عني، قال: وأي داء أدوأ من البخل؟ ما سألتني (من) (٤) مرة إلا وأنا أريد أن أعطيك (٥).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت جابر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اگر بحرین کا مال آگیا تو میں تجھے اتنا اور اتنا مال عطا کروں گا۔ راوی کہتے ہیں۔ میں حضرت ابوبکر کے پاس آیا۔ اور میں نے کہا : آپ مجھ سے بخل کر رہے ہیں ؟ انہوں نے فرمایا : کون سی بیماری ہے جو بخل سے زیادہ خطرناک ہے ؟ تم نے مجھ سے ایک مرتبہ بھی نہیں مانگا مگر یہ کہ میں نے ارادہ کرلیا کہ میں تمہیں عطا کر دوں گا۔

حواشی
(١) في [ز]: (المنذر).
(٢) سقط من: [جـ، م].
(٣) سقط من: [جـ].
(٤) سقط من: [ز].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأدب / حدیث: 28310
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ أخرجه البخاري (٢٥٩٨)، ومسلم (٢٣١٤).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28310، ترقيم محمد عوامة 27142)