حدیث نمبر: 28307
٢٨٣٠٧ - حدثنا غندر عن شعبة عن عمرو بن مرة عن عبد اللَّه بن الحارث عن أبي كثير عن عبد اللَّه بن عمرو عن النبي ﷺ قال: "إياكم والشح فإنه أهلك من (١) قبلكم، أمرهم بالقطيعة فقطعوا، وبالبخل فبخلوا، ⦗٥٠٨⦘ وبالفجور ففجروا" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تم لالچ کرنے سے بچو : کیوں کہ لالچ نے پہلے لوگوں کو قطع رحمی پر ابھارا انہوں نے قطع رحمی کی، بخل پر ابھارا انہوں نے بخل کیا اور بےحیائی پر ابھارا انہوں نے بےحیائی کی۔
حواشی
(١) في [هـ]: زيادة (كان)