حدیث نمبر: 28282
٢٨٢٨٢ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن ابن عجلان عن عمرو بن شعيب عن أبيه عن جده قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "يجيء المتكبرون يوم القيامة ذرًا مثل صور الرجال، يعلوهم كل شيء من الصغار"، (قال) (١): "ثم يساقون إلى سجن جهنم يقال له بولس، تعلوهم نار الأنيار يسقون من طينة الخبال عصارة أهل (النار) " (٢) (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : متکبرین قیامت کے دن آئیں گے چھوٹی چیونٹیوں کی طرح جن کی شکلیں آدمیوں کی مانند ہوں گی۔ ہر قسم کی ذلت ان پر غالب آجائے گی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : پھر اس جہنم میں ایک قید خانے کی طر ف ہانکا جائے گا جس کا نام بولس ہے۔ اللہ کی بڑی آگ ان پر چڑھ جائے گی۔ انہیں اہل جہنم کا بچا ہوا پانی پلایا جائے گا۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، هـ].
(٢) في [ط]: (النارس).