مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 28277

باب: جو یوں کہے: تم کسی کو گالی مت دو اورنہ کسی کو لعنت کرو

من قال: لا تسب أحدا ولا تلعنه

حدیث نمبر: 28277
٢٨٢٧٧ - حدثنا أبو بكر بن عياش عن عاصم قال: ما رأيت أبا وائل (سب) (١) شيئًا قط إلا أنه (ذكر) (٢) الحجاج مرة فقال: اللهم أطعمه طعامًا من ضريع لا يسمن (و) (٣) لا يغني من جوع، ثم قال: إن كان أحب إليك.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عاصم فرماتے ہیں کہ میں نے کبھی حضرت ابو وائل کو گالی دیتے ہوئے نہیں دیکھا مگر حجاج بن یوسف کا ذکر کرتے ہوئے ایک مرتبہ آپ نے کہا : اے اللہ ! تو اس کو خار دار درخت کا کھانا کھلا دے ۔ نہ یہ موٹا ہو اور نہ ہی اس کی بھوک مٹے۔ پھر آپ نے فرمایا : اگر یہ تجھے زیادہ پسند ہو۔

حواشی
(١) في [ح، ط، هـ]: (ساب).
(٢) في [هـ]: (ذكره).
(٣) سقط من: [هـ].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأدب / حدیث: 28277
تخریج حدیث «أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 32625، ترقيم محمد عوامة: 27109»