مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأدب
من قال: لا تسب أحدا ولا تلعنه باب: جو یوں کہے: تم کسی کو گالی مت دو اورنہ کسی کو لعنت کرو
حدیث نمبر: 28275
٢٨٢٧٥ - حدثنا غندر عن شعبة عن سعد (بن) (١) إبراهيم عن حميد بن عبد الرحمن عن عبد اللَّه بن عمرو عن النبي ﷺ قال: "إن أكبر الذنب عند اللَّه أن يسب الرجل والديه"، قالوا: وكيف يسب الرجل والديه؟ قال: "يسب أبا الرجل فيسب أباه، ويسب أمه فيسب أمه" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ بن عمرو فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : یقینا اللہ کے نزدیک سب سے بڑا گناہ یہ ہے کہ آدمی اپنے والدین کو گالی دے۔ صحابہ نے عرض کیا : آدمی کیسے اپنے والدین کو گالی دے سکتا ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : وہ کسی آدمی کے باپ کو گالی دیتا ہے تو وہ بدلے میں اس کے باپ کو گالی دیتا ہے۔ یہ کسی آدمی کی ماں کو گالی دیتا ہے تو وہ بدلہ میں اس کی ماں کو گالی دیتا ہے۔
حواشی
(١) في [جـ، ز، م]: (عن).