مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأدب
في الستر على الرجل وعون الرجل لأخيه باب: آدمی کی پردہ پوشی کرنا اور آدمی کا اپنے بھائی کی مدد کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 28268
٢٨٢٦٨ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن زيد بن وهب قال: أُتي ابن مسعود فقيل له: هذا فلان تقطر لحيته خمرًا، فقال عبد اللَّه: إنا قد نهينا عن التجسس، ولكن إن يظهر لنا منه شيء نأخذه به (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت زید بن وھب فرماتے ہیں کہ حضر ت ابن مسعود کے پاس کسی کو پکڑ کر لایا گیا اور آپ کو بتلایا گیا کہ اس فلاں کی داڑھی سے شراب کے قطرے ٹپک رہے ہیں ! اس پر حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : یقینا ہمیں ٹوہ لگانے سے منع کیا گیا ہے۔ لیکن اگر کوئی معاملہ ہمارے سامنے ظاہر ہوجائے تو پھر ہم اس کا مؤاخذہ کریں گے ۔