مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأدب
في الستر على الرجل وعون الرجل لأخيه باب: آدمی کی پردہ پوشی کرنا اور آدمی کا اپنے بھائی کی مدد کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 28266
٢٨٢٦٦ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا هشام بن حسان عن محمد (بن) (١) واسع عن أبي صالح عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "من ستر أخاه المسلم في الدنيا ستره اللَّه في الآخرة، ومن نفس عن أخيه كربة من كرب الدنيا نفَّسَ اللَّه عنه (كربة) (٢) يوم القيامة، واللَّه في عون العبد ما كان العبد في عون أخيه" (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جو شخص دنیا میں اپنے مسلمان بھائی کی ستر پوشی کرے گا اللہ رب العزت آخرت میں اس کی ستر پوشی فرمائیں گے اور جو شخص اپنے بھائی سے دنیا کی مصیبتوں میں سے کوئی مصیبت دور کرے گا تو اللہ رب العزت اس سے قا مت کے دن کی تکلیفوں کو دور فرمائیں گے اور اللہ رب العزت اس بندے کی مدد میں ہوتے ہیں جو شخص اپنے کسی بھائی کی مدد کرنے میں لگا ہوا ہو۔
حواشی
(١) في [ز]: (عن).
(٢) في [جـ، م]: (كرب).