مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 28232
باب: آدمی جب سوئے اور جب بیدار ہو تو یہ دعا پڑھے
(ما يقول الرجل إذا نام وإذا استيقظ)
حدیث نمبر: 28232
٢٨٢٣٢ - حدثنا جعفر بن عون عن الأفريقي عن عبد اللَّه بن يزيد عن عبد اللَّه ابن عمرو أن النبي ﷺ قال لرجل من الأنصار: "كيف تقول حين تريد أن تنام؟ " ⦗٤٨٤⦘ قال: أقول باسمك (١) وضعت جنبي فاغفر لي، قال: "قد غفر لك" (٢) (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک انصاری صحابی سے پوچھا : جب تم سونے کا ارادہ کرتے ہو تو کیا دعا پڑھتے ہو ؟ انہوں نے عرض کیا : میں یوں پڑھتا ہوں : تیرا نام لے کر میں نے اپنے پہلو کو رکھا پس تو میری مغفرت فرما دے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : تحقیق تیری مغفرت کردی گئی۔
حواشی
(١) زاد في [هـ]: (ربي).
(٢) في [ث]: زيادة (باب).