مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأدب
(ما يقول الرجل إذا نام وإذا استيقظ) باب: آدمی جب سوئے اور جب بیدار ہو تو یہ دعا پڑھے
٢٨٢٢٥ - حدثنا غندر عن شعبة عن عمرو بن مرة عن سعد بن عبيدة عن البراء ابن عازب عن النبي ﷺ أنه قال لرجل: "إذا أخذت مضجعك فقل: اللهم أسلمت نفسي إليك، ووجهت وجهي إليك، وفوضت أمري اليك، وألجأت ظهري اليك، رغبة ورهبة إليك، لا (منجا) (١) ولا ملجأ منك إلا إليك، آمنت بكتابك الذي أنزلت، ونبيك الذي أرسلت، فإن (مت مت) (٢) على الفطرة" (٣) (٤).حضرت براء بن عازب فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک صحابی سے ارشاد فرمایا : جب تم اپنے بستر پر لیٹنے لگو تو یہ دعا پڑھو۔ اے اللہ ! میں نے اپنی جان تیرے سپرد کردی اور میں نے اپنا چہرہ تیری طرف کردیا اور اپنا معاملہ تیرے سپرد کردیا اور میں نے تجھے اپنا پشت پناہ بنا لیا تیری رحمت کی رغبت کرتے ہوئے اور تیرے عذاب کے خوف کی وجہ سے اور تیری پکڑ سے بچنے کا تیری رحمت کے سوا کوئی ٹھکانہ اور کوئی جائے پناہ نہیں اور جو کتاب تو نے اتاری ہے اس پر میں ایمان لایا اور جو نبی تو نے بھیجا ہے اس پر بھی ایمان لایا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : اگر تیری موت واقع ہوگئی تو تو فطرت اسلام پر مرا۔