مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأدب
(ما يقول الرجل إذا نام وإذا استيقظ) باب: آدمی جب سوئے اور جب بیدار ہو تو یہ دعا پڑھے
٢٨٢٢٤ - (١) حدثنا ابن نمير قال: حدثنا (عبيد اللَّه) (٢) بن (عمر) (٣) عن سعيد بن أبي (سعيد) (٤) المقبري عن أبي هريرة أن رسول اللَّه ﷺ قال: "إذا أراد أحدكم أن يضطجع على فراشه، فلينزع داخلة إزراره، ثم لينفض بها فراشه، فإنه لا يدري ما خلفه عليه، ثم ليضطجع على شقه الأيمن، ثم ليقل: باسمك ربي وضعت ⦗٤٨١⦘ جنبي وبك أرفعه، فإن أمسكت نفسي فارحمها، وإن أرسلتها فاحفظها بما تحفظ به (عبادك) (٥) الصالحين" (٦).حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جب تم میں سے کوئی اپنے بستر پر لیٹنے کا ارادہ کرے تو اس کو چاہیے کہ وہ اپنے نیچے کے زائد کپڑے اتار دے، پھر وہ اپنے بستر کو جھاڑے۔ اس لیے کہ وہ نہیں جانتا کہ اس کے پیچھے بستر پر کیا چیز تھی۔ پھر اسے چاہیے کہ وہ داہنی کروٹ پر لیٹ جائے ، پھر یہ دعا پڑھے : میرے رب تیرا نام لے کر میں نے اپنا پہلو رکھا اور تیرا نام لے کر ہی میں اسے اٹھاؤں گا، پس اگر تو میرے نفس کو موت دے تو اس پر رحم فرمانا۔ اور اگر تو اس کو زندہ چھوڑ دے تو اس کی حفاظت کرنا ایسی حفاظت جو تو اپنے نیک بندوں کی کرتا ہے۔