مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأدب
(ما يقول الرجل إذا نام وإذا استيقظ) باب: آدمی جب سوئے اور جب بیدار ہو تو یہ دعا پڑھے
٢٨٢٢١ - حدثنا محمد بن فضيل عن عطاء بن السائب عن أبيه قال: كنت قاعدًا عند عمار فأتاه رجل فقال: ألا أعلمك كلمات؟ قال: كأنه يرفعهن إلى النبي ﷺ (١): "إذا اخذت مضجعك من الليل فقل: اللهم أسلمت نفسي إليك ووجهت وجهي (إليك) (٢)، وفوضت أمري اليك، وألجأت ظهري اليك، آمنت بكتابك المنزل، ونبيك المرسل، (اللهم) (٣) نفسي خلقتها، لك محياها ومماتها، فإن (كَفَتَّها) (٤) فارحمها، وإن أخرتها فاحفظها بحفظ الإيمان" (٥) (٦).حضرت سائب فرماتے ہیں کہ میں حضرت عمار کے پاس بیٹھا ہوا تھا کہ آپ کے پاس کوئی شخص آیا ۔ آپ نے فرمایا : کیا میں تجھے چند کلمات نہ سکھا دوں ؟ راوی کہتے ہیں گویا کہ آپ یہ کلمات نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالہ سے بیان فرما رہے تھے کہ جب تو رات کو اپنے بستر پر لیٹے تو یوں کہہ : اے اللہ ! میں نے اپنی جان تیرے سپرد کی، اور میں نے اپنا چہرہ تیری طرف کردیا اور میں نے اپنا معاملہ تیرے سپرد کردیا اور میں نے تجھے اپنا پشت پناہ بنا لیا ۔ میں ایمان لایا تیری نازل کردہ کتاب پر ، اور تیرے بھیجے ہوئے نبی پر ، میری جان کو تونے ہی پیدا کیا، تیرے لیے ہی اس کا جینا اور اس کا مرنا ہے۔ اگر تو اس کو موت دے تو اس پر رحم کرنا اور اگر تو اس کی موت کو مؤخر کرے تو اس کی حفاظت کرنا ایمان محفوظ رکھنے کے ساتھ۔