حدیث نمبر: 28200
٢٨٢٠٠ - حدثنا غندر عن شعبة عن يعلى بن عطاء عن عبد اللَّه بن سفيان عن أبيه قال: قلت: يا رسول اللَّه أي شيء أتقي؟ فأشار (بيده) (١) إلى لسانه (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن سفیان فرماتے ہیں کہ ان کے والد حضرت سفیان نے فرمایا : کہ میں نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! میں کن چیزوں سے بچوں ؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جواب میں اپنی زبان کی طرف اشارہ فرمایا۔
حواشی
(١) سقط من: [جـ، م].