مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأدب
(ما ذكره في التخنيث) باب: ان روایات کا بیان جو مخنث بنانے کے بارے میں ذکر کی گئیں
حدیث نمبر: 28189
٢٨١٨٩ - حدثنا وكيع عن هشام عن أبيه عن زينب بنت أم سلمة عن أم سلمة أن النبي ﷺ دخل عليها فسمع مخنثًا وهو يقول لعبد اللَّه بن (أبي) (١) أمية أخيها: إن يفتح اللَّه الطائف غدًا دللتك على امرأة تقبل بأربع وتدبر بثمان، فقال النبي ﷺ: "أخرجوهم من بيوتكم" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ام سلمہ فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کے پاس تشریف لائے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مخنث کی آواز سنی جو اپنے بھائی عبد اللہ بن ابی امیہ سے یوں کہہ رہا تھا : اگر اللہ تعالیٰ نے کل کو طائف فتح کیا تو میں تیری راہنمائی کروں گا ایسی عورت پر جو آتی ہے چار پہلوؤں پر اور جاتی ہے آٹھ پہلوؤں پر۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : تم ان کو اپنے گھروں سے نکال دو ۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، ب، ط].