حدیث نمبر: 28175
٢٨١٧٥ - حدثنا ابن نمير عن هشام عن أبيه عن عائشة قالت: ما خير رسول اللَّه ﷺ بين أمرين أحدهما أيسر من الآخر إلا (أخذ) (١) الذي هو أيسر (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عروہ بن زبیر فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے ارشاد فرمایا : جب کبھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کسی دو کاموں میں اختیار دیا گیا درآنحالیکہ ان میں سے ایک دوسرے سے آسان ہوتا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان میں سے آسان کام کا انتخاب فرماتے ۔
حواشی
(١) في [ث]: (اختار).