مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 28167
باب: رخصتوں پر عمل کرنے کا بیان
في الأخذ بالرخص
حدیث نمبر: 28167
٢٨١٦٧ - حدثنا غندر عن شعبة عن منصور عن مالك بن الحارث عن عمرو ابن شرحبيل أن عبد اللَّه قال: إن اللَّه يحب أن تقبل رخصه كما يحب أن تؤتى عزائمه (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن شرحبیل فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : یقینا اللہ رب العزت رخصتوں کے قبول کیے جانے کو پسند فرماتے ہیں جیسے عزیمتوں پر عمل کرنے کو پسند کرتے ہیں۔