مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأدب
من (كره النظر) في كتب أهل الكتاب باب: جو اہل کتاب کی کتابو ں کو دیکھنے کو مکروہ سمجھے
حدیث نمبر: 28115
٢٨١١٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يعلى قال: حدثنا الأعمش عن عمارة عن عبد الرحمن بن يزيد قال: قال عبد اللَّه: لا تسألوا أهل الكتاب عن شيء فتكذبوا بحق أو تصدقوا بباطل، فإنهم لن يهدوكم ويضلون أنفسهم، وليس أحد منهم إلا (و) (١) في قلبه تالية تدعوه إلى دينه كتالية المال (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن بن یزید فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : تم اہل کتاب سے کسی بھی چیز کے متعلق مت پوچھا کرو کہ تم حق بات کو جھٹلا دو گے یا غلط بات کی تصدیق کردو گے۔ بیشک وہ تمہیں ہرگز سیدھی راہ نہیں دکھائیں گے۔ انہوں نے تو خود کو غلط راہ پر ڈالا ہوا ہے۔ ان میں سے ہر ایک کے دل میں خواہش ہے جو اسے اس کے دین کی طرف بلاتی ہے مال کی خواہش کی طرح۔
حواشی
(١) سقط من: [ب، جـ، ط، م].