مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأدب
من كان لا يدع أحدا من أهله ينام بعد الفجر حتى تطلع الشمس باب: جو شخص اپنے گھر والوں میں سے کسی کو نہیں چھوڑتا کہ وہ فجر کے بعد سے سورج طلوع ہونے تک سو جائیں
حدیث نمبر: 28073
٢٨٠٧٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا إسماعيل قال: حدثني قيس بن أبي حازم عن مدرك بن عوف قال: مررت على بلال وهو بالشام جالس غدوة فقلت: ما يحبسك يا أبا عبد اللَّه؟ قال: أنتظر طلوع الشمس (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت مدرک بن عوف فرماتے ہیں کہ میرا گزر حضرت بلال پر ہوا اس حال میں کہ وہ شام میں تھے اور صبح کے وقت بیٹھے ہوئے تھے۔ میں نے پوچھا : اے ابو عبد اللہ ! کس چیز نے آپ کو یہاں بٹھایا ہوا ہے ؟ آپ نے فرمایا : میں سورج کے طلوع ہونے کا انتظار کررہا ہوں۔