مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 28069
باب: جو سواری پر تین لوگوں کے سوار ہونے کو مکروہ سمجھے
من كره ركوب ثلاثة على الدابة
حدیث نمبر: 28069
٢٨٠٦٩ - حدثنا عبد الرحيم بن (سليمان) (١) عن إسماعيل عن حسن (عن) (٢) مهاجر (بن) (٣) قنفذ قال: كنا نتحدث معه إذ مر ثلاثة على حمار، فقال للآخر: منهم: أنزل لعنك اللَّه، فقال: فقيل له: تلعن هذا الإنسان؟ قال: فقال: إنا قد نهينا عن هذا أن يركب الثلاثة على الدابة (٤).مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ ہم لوگ حضرت مہاجر بن قنفذ رضی اللہ عنہ کے ساتھ گفتگو کر رہے تھے کہ اتنے میں ایک گدھے پر سوار تین لوگ گزرے۔ حضرت مہاجر نے ان میں سے آخری شخص کو کہا : اتر جا اللہ تجھ پر لعنت کرے، ان سے کہا گیا کہ کیا آپ اس انسان پر لعنت کرتے ہیں ؟ انہوں نے جواب دیا کہ ہمیں اس بات سے منع کیا گیا ہے کہ ایک جانور پر تین لوگ سوار ہوں۔
حواشی
(١) سقط من: [ز].
(٢) سقط من: [هـ]، وفي [ز]: (بن).
(٣) سقط من: [ط].
(٤) منقطع ضعيف؛ الحسن لم يثبت سماعه من مهاجر بن قنفذ، وإسماعيل بن مسلم المكي ضعيف، أخرجه الطبراني (٢٠/ [٧٨٢])، وابن قانع (٣/ ٦٠).