مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 28032
باب: راستہ سے تکلیف دہ چیز ہٹا دینے کا بیان
في تنحية الأذى عن الطريق
٢٨٠٣٢ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن يحيى بن سعيد عن محمد بن يحيى بن حبان قال: خرج رجل مع معاذ (١) فجعل لا يرى أذى في الطريق إلا نحاه، فلما رأى ذلك الرجل جعل لا يمر بشيء إلا نحاه، فقال له: ما حملك على هذا؟ قال: الذي رأيتك (تصنع) (٢)، قال: (قد) (٣) أصبت أو (قد) (٤) أحسنت، إنه (من) (٥) أماط أذى عن طريق كتبت له حسنة، ومن كتبت له حسنة دخل الجنة (٦).حضرت محمد بن یحییٰ بن حبان فرماتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت معاذ کے ساتھ نکلا، حضرت معاذ راستہ میں کوئی بھی تکلیف دہ چیز دیکھتے تو اسے ہٹا دیتے، جب اس شخص نے یہ دیکھا تو وہ جس چیز کے پاس سے بھی گزرتا اس کو راستہ سے ہٹا دیتا ، تو آپ نے اس سے پوچھا کہ کس بات نے تجھے اس فعل پر ابھارا ؟ اس نے کہا : کہ مں نے آپ کو ایسا کرتے ہوئے دیکھا تھا۔ آپ نے جواب دیا : تحقیق تو نے ٹھیک کیا یا یوں فرمایا : کہ تو نے اچھا کام کیا۔ اس لیے کہ جو شخص راستہ سے تکلیف دہ چیز ہٹاتا ہے تو اس کے لیے ایک نیکی لکھ دی جاتی ہے اور جس کے لیے ایک نیکی لکھ دی جائے تو وہ جنت میں داخل ہوگا۔