مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأدب
من كره للمرأة (الطيب) إذا خرجت باب: جو عورت کے گھر سے نکلتے وقت خوشبو لگانے کو مکروہ سمجھتے ہیں
حدیث نمبر: 28022
٢٨٠٢٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن ثابت بن عمارة عن غنيم بن قيس عن أبي موسى قال: أيما امرأة [استعطرت ثم خرجت ليوجد ريحها فهي فاعلة، وكل عين فاعلة (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت غنیم بن قیس فرماتے ہیں کہ حضرت ابو موسیٰ نے فرمایا : جو کوئی عورت خوشبو لگائے، پھر وہ نکلے تاکہ اس کی خوشبو پھیلے، پس یہ عورت زنا کرنے والی ہے اور ہر آنکھ زنا کرنے والی ہوگی۔