مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 28006
باب: جو شخص تیر اندازی سیکھے پھر اسے چھوڑ دے تو اس نے نعمت کی ناشکری کی
من تعلم الرمي ثم تركه، كانت (نعمة) يكفرها
٢٨٠٠٦ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن حجاج عن عمرو بن شعيب عن أبيه عن جده أن النبي ﷺ مر على (أناس) (١) (من أسلم) (٢) يرمون فقال: "خذوا وأنا مع ابن (الأدرع) (٣) "، فقالوا: يا رسول اللَّه نأخذ وأنت مع (بعضنا) (٤) دون بعض فقال: "خذوا وأنا معكم يا بني اسماعيل" (٥).حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا قبیلہ اسلم کے چند لوگوں پر سے گزر ہوا جو تیر اندازی کر رہے تھے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : تم پکڑو اور میں ابن الادرع کے ساتھ ہوں۔ اس پر ان لوگوں نے کہا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ہم کیسے قابو کریں حالانکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہم میں سے بعض کو چھوڑ کر بعض کے ساتھ ہیں ! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : اے بنو اسماعیل ! تم پکڑو میں تم سب کے ساتھ ہوں۔