مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأدب
ما ينبغي للرجل أن يتعلمه ويعلمه ولده باب: آدمی کے لیے مناسب ہے کہ وہ خود سیکھے اور اپنے بچّہ کو سکھلائے
حدیث نمبر: 28003
٢٨٠٠٣ - حدثنا عبد الأعلى عن محمد بن إسحاق عن محمد بن إبراهيم عن رافع ابن سالم الفزاري قال: مر عمر بن الخطاب بنا فقال: ارموا فإن الرمي عدة وجلادة (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت رافع بن سالم فزاری فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب ہمارے پاس سے گزرے تو ارشاد فرمایا : کہ تیر اندازی کرو، اس لیے کہ تیر اندازی دشمن کے خلاف تیاری اور ہمت و استقلال ہے۔
حواشی
(١) مجهول؛ لجهالة رافع بن سالم الفزاري.