مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأدب
ما يكره للرجال أن يتبع أو يجتمع عليه باب: مکروہ ہے آدمی کے لیے کہ اس کے پیچھے چلا جائے یا اس کے پاس جمع ہوا جائے
حدیث نمبر: 27998
٢٧٩٩٨ - حدثنا يزيد بن هارون عن العوام عن حبيب بن أبي ثابت [قال: (تبع) (١)] (٢) ابن مسعود ناس فجعلوا يمشون خلفه فقال: ألكم حاجة؟ قالوا: لا، ⦗٤١٩⦘ قال: ارجعوا فإنها ذلة للتابع فتنة للمتبوع (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت حبیب بن ابی ثابت فرماتے ہیں کہ کچھ لوگ حضرت ابن مسعود کے پیچھے آئے اور آپ کے پیچھے چلنے لگے، آپ نے پوچھا : کیا تم لوگوں کو کوئی کام ہے ؟ انہوں نے عرض کیا : نہیں، آپ نے فرمایا : واپس لوٹ جاؤ ، اس لیے کہ یہ پیچھے آنے والے کے لیے ذلت ہے اور جس کے پیچھے چلا جا رہا ہے اس کے لئے فتنہ ہے۔
حواشی
(١) في [أ، ب]: (رأى).
(٢) سقط من: [أ، ب، ط].
(٣) منقطع؛ حبيب لم يثبت سماعه من عبد اللَّه بن مسعود.