مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 27986
باب: خطوط کو جلانے اور ان کو مٹا دینے کا بیان
في إحراق الكتب و (محوها)
حدیث نمبر: 27986
٢٧٩٨٦ - حدثنا وكيع عن سفيان عن النعمان بن قيس أن عبيدة أوصى أن تمحى كتبه.مولانا محمد اویس سرور
حضرت نعمان بن قیس فرماتے ہیں کہ حضرت عبیدہ نے وصیت فرمائی کہ ان کی کتابوں کو مٹا دیا جائے۔