مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأدب
ما قالوا: في الرجل يكتني قبل أن يولد له وما جاء فيه باب: اس آدمی کا بیان جو لڑکاپیدا ہونے سے پہلے ہی کنیت اختیار کر لے اور اس بارے میں جو روایات منقول ہیں
حدیث نمبر: 27975
٢٧٩٧٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن أبي بكير قال: حدثنا زهير بن محمد عن عبد اللَّه بن محمد بن عقيل عن حمزة بن صهيب أن عمر قال لصهيب: ما لك تكتني بأبي يحيى وليس لك ولد؟ قال: كناني وسول اللَّه ﷺ بأبي يحيى (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت حمزہ بن صھیب فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے حضرت صھیب سے فرمایا : کہ تم نے اپنی کنیت ابو یحییٰ کیوں رکھی ہے، حالانکہ تمہارا تو کوئی لڑکا نہیں ہے ؟ آپ نے جواب دیا : کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میری کنیت ابو یحییٰ رکھی تھی۔