مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأدب
في تعمد الكذب على النبي ﷺ وما جاء فيه باب: جان بوجھ کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طر ف جھوٹی بات منسوب کرنے کا بیان اور اس بارے میں جو روایات ذکر کی گئیں
حدیث نمبر: 27933
٢٧٩٣٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن عمرو بن مرة (عن مرة) (١) عن رجل من أصحاب النبي ﷺ قال: قام فينا رسول اللَّه ﷺ (قال) (٢): "قد رأيتموني، وسمعتم مني، (وستسألون) (٣) عني، فمن كذب علي فليتبوأ مقعده من النار" (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت مرہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کسی صحابی نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے درمیان کھڑے ہوئے اور ارشاد فرمایا : تحقیق تم نے مجھے دیکھا اور میری باتوں کو سنا، عنقریب تم سے میری باتوں کی بابت سوال کیا جائے گا پس جو شخص جان بوجھ کر میری طرف جھوٹ کی نسبت کرے تو اس کو چاہیے کہ وہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنا لے۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، ح، ط].
(٢) في [ط، هـ]: (قال).
(٣) في [ط]: (بياض).