مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأدب
في تعمد الكذب على النبي ﷺ وما جاء فيه باب: جان بوجھ کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طر ف جھوٹی بات منسوب کرنے کا بیان اور اس بارے میں جو روایات ذکر کی گئیں
حدیث نمبر: 27930
٢٧٩٣٠ - حدثنا عفان قال: حدثنا همام قال: حدثنا زيد بن أسلم عن عطاء بن يسار عن أبي سعيد الخدري قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "من كذب علي -أحسبه قال-: متعمدًا فليتبوأ مقعده من النار" (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سعید خدری فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جو شخص میری طرف جھوٹ کی نسبت کرے… راوی کہتے ہیں میرا گمان ہے کہ یوں بھی کہا…جان بوجھ کر تو اس کو چاہیے کہ وہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنا لے۔