مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأدب
في تعمد الكذب على النبي ﷺ وما جاء فيه باب: جان بوجھ کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طر ف جھوٹی بات منسوب کرنے کا بیان اور اس بارے میں جو روایات ذکر کی گئیں
حدیث نمبر: 27927
٢٧٩٢٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن يعلى التيمي عن محمد بن إسحاق عن (معبد) (١) بن كعب عن أبي قتادة قال: سمعت النبي ﷺ يقول (على هذا) (٢) المنبر: "إياكم وكثرة الحديث (عني) (٣)، فمن [قال (٤) فليقل حقًا أو صدقًا، ومن (تقول) (٥) علي ما لم أقل فليتبوأ مقعده من] (٦) النار" (٧).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو قتادہ فرماتے ہیں میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس منبر پر یوں فرماتے ہوئے سنا کہ تم لوگ کثرت سے میری حدیث بیان کرنے سے بچو۔ اور جو بیان کرتا ہے تو اس کو چاہیے کہ وہ حق یا سچ بیان کرے ، جو شخص میری طرف وہ بات منسوب کرتا ہے جو میں نے نہیں کہی ، تو اس کو چاہیے کہ وہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنا لے۔
حواشی
(١) في [ط]: (سعيد).
(٢) سقطت من: [ط]، وفي [أ، جـ]: (هنا على المنبر).
(٣) في [أ، ح، ط، م]: (على).
(٤) في [هـ]: زيادة (علي).
(٥) في [أ، ح، ط]: (يقول).
(٦) ما بين المعكوفين سقط من: [جـ].