مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأدب
في تعمد الكذب على النبي ﷺ وما جاء فيه باب: جان بوجھ کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طر ف جھوٹی بات منسوب کرنے کا بیان اور اس بارے میں جو روایات ذکر کی گئیں
حدیث نمبر: 27926
٢٧٩٢٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا زكريا عن خالد ابن (سلمة) (١) عن مسلم مولى خالد بن عرفطة أن (خالد بن) (٢) عرفطة ذكر المختار فقال: كذاب، وسمعت رسول اللَّه ﷺ يقول: "من كذب علي متعمدًا فليتبوأ مقعده من [جهنم" (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت مسلم جو حضرت خالد بن عرفطہ کے آزاد کردہ غلام ہیں فرماتے ہیں کہ حضرت خالد بن عرفطہ نے مختار کا ذکر کیا اور فرمایا کہ وہ تو کذاب (جھوٹا) ہے۔ اور میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یوں ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جو شخص جان بوجھ کر میری طرف جھوٹی بات منسوب کرے تو اس کو چاہیے کہ وہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنا لے۔
حواشی
(١) في [أ، جـ، ح، ط، م]: (سليم).
(٢) سقط من: [أ، جـ، ح، س، ز].
(٣) مجهول؛ لجهالة مسلم مولى خالد بن عرفطة، أخرجه أحمد وابنه (٢٢٥٠١)، والبخاري في التاريخ الكبير (٨/ ٢٦٠)، وابن أبسي عاصم في الآحاد (٦٤٧)، والحاكم (٣/ ٢٨٠)، وأبو يعلى (٦٨٦٨)، والطبراني (٤١٠٠)، وابن الجوزي في الموضوعات (١/ ٨٩)، وابن الأثير في أسد الغابة (٢/ ١٠٣).