مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأدب
ما كره من اطلاع الرجل على الرجل باب: آدمی کادوسرے آدمی پر جھانکنے کی کراہت کا بیان
حدیث نمبر: 27919
٢٧٩١٩ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا (حميد) (١) عن أنس بن مالك أن رسول اللَّه ﷺ كان في بيته، فاطلع رجل من خلل الباب، (فسدد) (٢) النبي ﷺ (نحوه) (٣) بمشقص، فتأخر الرجل (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم گھر میں تھے کہ کسی آدمی نے دروازے کے شگاف سے جھانکا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس پر نیزے کا پھل پھینک دیا تو وہ آدمی پیچھے ہٹ گیا۔
حواشی
(١) في [أ، جـ، ح، ط، م]: (نمير).
(٢) في [جـ، ح، ط]: (فسد)، وفي [م]: (فشد).
(٣) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].