مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأدب
في هيبة الحديث عن رسول الله ﷺ باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث کے رعب کا بیان
٢٧٩١٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شبابة قال: حدثنا شعبة قال: حدثنا توبة (١) العنبري قال: قال لي الشعبي: (أرأيت) (٢) الحسن حين يقول: قال رسول اللَّه ﷺ: لقد جلست إلى ابن عمر فما سمعته يحدث عن النبي ﷺ إلا حديثا أن النبي ﷺ أتي بضب فقال (النبي ﷺ) (٣): "إنه ليس من طعامي، وأما أنتم فكلوه" (٤).حضرت توبہ عنبری فرماتے ہیں کہ امام شعبی نے مجھ سے فرمایا کہ تمہاری حسن بصری کے بارے میں کیا رائے ہے جب وہ فرماتے ہیں کہ ” رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ! “ حالانکہ میں حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کی مجلس میں بیٹھا ہوں میں نے انہیں کبھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کوئی حدیث بیان کرتے ہوئے نہیں سنا ، سوائے ایک حدیث کے جو آپ نے بیان فرمائی کہ : نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس گوہ لائی گئی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : بیشک یہ میرا کھانا نہیں ہے، رہے تم تو تم اسے کھالو۔