مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأدب
في هيبة الحديث عن رسول الله ﷺ باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث کے رعب کا بیان
حدیث نمبر: 27907
٢٧٩٠٧ - حدثنا حفص عن عاصم عن الشعبي قال: حدث بحديث فقيل له: أترفع هذا؟ (فقال) (١): دونه أحب إلينا، إن كان خطأ في ذلك أو زيادة أو نقصان كان أحب إلينا.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عاصم فرماتے ہیں کہ امام شعبی نے ایک حدیث بیان فرمائی ۔ آپ سے پوچھا گیا کہ کیا آپ یہ حدیث مرفوعاً بیان فرما رہے ہیں ؟ آپ نے فرمایا : اس سے کم بیان کرنا ہمارے نزدیک زیادہ پسندیدہ ہے ۔ اس لیے کہ اگر اس میں کوئی غلطی ہو یا کچھ زیادتی یاکمی ہو تو یہ ہمارے نزدیک زیادہ پسندیدہ ہے۔