مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأدب
من كره القصص وضرب فيه باب: جو شخص قصہ سنانے کو مکروہ سمجھتا ہے اور ایسا کرنے کی صورت میں مارے
حدیث نمبر: 27875
٢٧٨٧٥ - حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن أبيه قال: سمعت إبراهيم التيمي قال: إنما حملني على مجلسي هذا (أني) (١) رأيت (كأني) (٢) أقسم ريحانًا، (بين الناس) (٣)، (فذكرت) (٤) ذلك لإبراهيم (النخعي) (٥) فقال: إن الريحان له منظر، وطعمه مر.مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم تیمی فرماتے ہیں کہ مجھے اس مجلس کے قائم کرنے پر اس بات نے ابھارا کہ میں نے خواب میں دیکھا گویا میں لوگوں کے درمیان ریحان تقسیم کر رہا ہوں ۔ پھر میں نے یہ خواب ابراہیم نخعی کے سامنے ذکر کیا، تو آپ نے فرمایا : بیشک ریحان ہوتا خوبصورت ہے مگر اس کا ذائقہ کڑوا ہوتا ہے۔
حواشی
(١) سقط من: [ط].
(٢) سقطت من: [جـ]، وفي [م]: (أني).
(٣) في [جـ، م]: زيادة (بين الناس).
(٤) في [جـ، م]: (فذكر).
(٥) في [جـ، م]: زيادة (النخعي).