مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأدب
في إتيان القصاص ومجالستهم ومن فعله باب: قصہ گو لوگوں کے پاس آنا اور ان کی مجلس اختیار کرنے کا بیان، اور جو شخص ایسا کرتا ہو اس کا بیان
حدیث نمبر: 27863
٢٧٨٦٣ - حدثنا وكيع عن إسماعيل قال: ذكروا عند الشعبي الجلوس مع ⦗٣٧٩⦘ القصاص كعدل (عتق رقبة) (١) فقال: لأن أعتق رقبة أحب إلي من أن أجلس مع القصاص أربعة أشهر.مولانا محمد اویس سرور
اسماعیل فرماتے ہیں کہ چند لوگوں نے امام شعبی سے یہ بات ذکر کی کہ قصہ گو کے پاس بیٹھنا غلام آزاد کرنے کے برابر ہے ! اس پر آپ نے ارشاد فرمایا : میں ایک غلام آزاد کروں یہ میرے نزدیک زیادہ پسندیدہ ہے اس سے کہ میں چار مہینہ تک قصہ گو کے ساتھ ہم مجلس ہوں۔
حواشی
(١) في [أ، ح، ط]: (عيون فيه).