مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 27860
باب: جو شخص پہلی بارش میں بھیگتاہو
من كان يتمطر في أول مطرة
حدیث نمبر: 27860
٢٧٨٦٠ - حدثنا عفان قال: حدثنا جعفر بن (سليمان) (١) قال: حدثنا ثابت قال: حدثنا أنس قال: أصابنا ونحن مع رسول اللَّه ﷺ مطر، قال: فخرج رسول اللَّه ﷺ فحسر ثوبه عنه حتى أصابه، فقلنا: يا رسول اللَّه لم صنعت هذا؟ قال: " (إنه) (٢) حديث عهد بربه" (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھے کہ بارش شروع ہوگئی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم باہر تشریف لائے اور اپنے جسم مبارک سے کپڑا ہٹا لیا یہاں تک کہ بارش آپ کو لگی۔ ہم نے عرض کیا : یا رسول اللہ ! آپ نے ایسا کیوں کیا ؟ آپ نے فرمایا کہ یہ ابھی ابھی اپنے رب کے پاس سے آئی ہے۔
حواشی
(١) في [جـ]: (سلمان).
(٢) في [جـ، م]: (لأنه).