مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأدب
في اللعب بالنرد وما جاء فيه باب: چوسر کھیلنے کا بیان اور اس بارے میں جو روایات منقول ہیں
حدیث نمبر: 27835
٢٧٨٣٥ - حدثنا وكيع قال: حدثنا سلام بن مسكن عن قتادة (عن) (١) أبي أيوب عن عبد اللَّه بن عمرو قال: من لعب بالنرد قمارًا كان كآكل لحم الخنزير، ومن لعب بها (٢) غير قمار كان كالمدهن بودك الخنزير (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو ایوب فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : جس شخص نے چوسر کھیلی جوئے کے لیے گویا وہ خنزیر کا گوشت کھانے والے کی طرح ہے اور جو یہ کھیلے بغیر جوئے کے، گویا وہ خنزیر کی چربی کا تیل لگانے والے کی طرح ہے۔
حواشی
(١) في [جـ]: (أبي).
(٢) في [هـ]: زيادة (من).