مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأدب
في اللعب بالنرد وما جاء فيه باب: چوسر کھیلنے کا بیان اور اس بارے میں جو روایات منقول ہیں
حدیث نمبر: 27832
٢٧٨٣٢ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن محمد بن إسحاق عن نافع عن ابن عمر قال: كان إذا وجد نردًا في بيت كسرها وضرب من لعب بها (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا : کہ جب کسی کے گھر میں چوسر کے مہرے پائے جاتے تو اس گھر کو توڑ دیا جاتا تھا اور جو شخص یہ کھیلتا تو اس کو مارا جاتا تھا۔
حواشی
(١) منقطع حكمًا؛ ابن إسحاق مدلس.