مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
من كره السجود على كور العمامة باب: جن حضرات کے نزدیک عمامہ کے پیچ پر سجدہ کرنا مکروہ ہے
حدیث نمبر: 2783
٢٧٨٣ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن علية عن أيوب عن محمد قال: (أصابتني) (١) شجة فعصبت عليها عصابة، فسألت (أبا عبيدة) (٢) أسجد عليها؟ قال: لا.مولانا محمد اویس سرور
محمد فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ میرے سر پر زخم ہوا، میں نے اس پر پٹی باندھ لی، میں نے حضرت عبیدہ سے پوچھا کہ کیا میں اس پر سجدہ کرسکتا ہوں ؟ انہوں نے کہا نہیں۔
حواشی
(١) في [ب]: (أصابني).
(٢) في [جـ]: (رجالًا) وفي [ك]: (عبيدة) فيكون السلماني، وهو هكذا في مصنف عبد الرزاق (١٥٦٩) ويحتمل أنه أبو عبيدة بن حذيفة.